پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں بھتہ خوری ،دہشت ، خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث 02 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ایبٹ آباد: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد علاقے میں بھتہ خوری، خوف وہراس پھیلانے میں ملوث ہیں ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لنگرہ حویلیاں سے ہے،ملزمان شہریوں کو رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر دہشت زدہ کر رہے تھے ۔
گرفتار ملزمان توصیف اور نقاش سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ حویلیاں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔


