دینہ پولیس حکام کے مطابق علاقے اڑھا بڈھار میں زہلریلی چیز کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
دینہ: پولیس حکام نے بتایا کہ زہریلی چیز نگلنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ماں اور دونوں بچوں نے خودکشی کی ہے یا یہ حادثاتی موت ہے ، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 32 سال کی ہاجرہ بی بی، 7سالہ قاسم اور 5سالہ کی زینب شامل ہیں ۔