انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال جبکہ 16 ملزمان کو 3،3 قید کی سزا سنادی ۔
9 مئی کو فیصل آباد میں سابق وزیر داخلہ او مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی ۔
اے ٹی سی فیصل آباد نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کردیا ۔
عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنانوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ، عدالت نے فواد چودھری اور زین قریشی کو بری کر دیا، 17 قائدین سمیت 59 ملزمان کو دس دس قید کا حکم سنایا گیا، جبکہ 16 ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا ۔