پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی، پاکستان کے 190 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا سکی ۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے ۔
صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے، حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی ۔
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، الیک اتھانازے 60 اور شیرفین رادرفورڈ 51 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز، حارث روف، سفیان مقیم، صائم ایوب اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی، شاندر اننگز پر صاحبزادہ فرحان میچ اور بہترین باولنگ پر محمد نواز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان جب کہ دوسرے میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی تھی ۔