وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا صوبے میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں ۔
گلگت: وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے، جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ان سے ملاقات کی اور صوبے میں بارشوں، کلاوڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈںگ اور سیلاب سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کو حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا صوبے میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہے اور اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا عالمی سطح پر کاربن اخراج میں ہمارا حصہ انہتائی کم ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں بھی سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی، ہم ہر سال موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں ۔
قبل ازیں گلگت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ گلبر خان اور گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ۔