چترال کے خوبصورت مگر غیرت مند علاقے مداک لشٹ کا ایک اور بہادر بیٹا، لانس نائیک سیف الاعظم مادرِ وطن پر قربان ہوگیا، پاک افغان بارڈر کے مقام ارسون پر ڈیوٹی کے دوران دشمن کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہونے کے بعد انہوں نے دروش ہسپتال میں جامِ شہادت نوش کیا ۔
چترال: شہید کو آج آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں فوجی افسران، ضلعی انتظامیہ، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
جسدِ خاکی گھر سے اٹھانے اور نماز جنازہ کے بعد فضا سوگورا رہی اور فضا ’’شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے‘‘ جیسے نعروں سے گونج اُٹھی ۔
مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ لانس نائیک سیف الاعظم کی قربانی ہمیشہ چترال کے نوجوانوں کے لیے جرأت، ایثار اور وفا کی ایک روشن مثال رہے گی ۔