وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کی ہدایت پر ایف آئی اے میں بھی احتساب کا عمل جاری ہے جبکہ بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ۔
گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں، جو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل ہیں ۔
گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں سے تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کریں گے، دیگر اراکین میں سب انسپکٹر شمس خان، سب انسپکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل ہیں ۔