وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو کے تربیلا ڈیم کے دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں کو نظر انداز کیا گیا، مقامی صحافیوں کے مطابق ان کو وفاقی وزیر کے دورے کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، مقامی صحافیوں نے نظر انداز کرنے پر تحفطات کا اظہار کیا ہے ۔
ہری پور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے چیئرمین واپڈا کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، تاہم مقامی صحافیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا جس پر صحافتی حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارتی دورے کی میڈیا کوریج میں مقامی صحافیوں کو شامل نہ کرنے کی ذمہ داری تربیلا ڈیم کے پی آر او پر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے نہ صرف مقامی میڈیا کو پیشگی اطلاع فراہم نہیں کی بلکہ دانستہ طور پر انہیں دورے سے باہر رکھا ۔
مقامی صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مقامی صحافیوں کی تضحیک کے مترادف ہے ۔
اس معاملے پر مقامی صحافیوں نے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے امتیازی رویے کی حوصلہ شکنی ہو ۔