Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو، ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
    فیچرڈ مئی 31, 2025

    ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو، ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    مئی 31, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Arshad Nadeem's 86.40-meter javelin throw clinches gold medal at Asian Athletics Championship
    جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سیئول: جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی ۔

    پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی ۔

    بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔

    سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی تھی، مقابلے کے آخری میں 83.27 میٹر تھرو کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔

    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سیاسی قیادت کی جانب سے مبارکبادیں پیش کی گئی ہیں اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کو مبارکباد
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، ارشد ندیم نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ ارشد ندیم کی اس شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے، مستقبل میں بھی ارشد ندیم کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مبارکباد دی 

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد! ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی، ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہزارہ سمیت خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 10 افراد جاں بحق، 30 زخمی ہوئے، رپورٹ
    Next Article پٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ

    اگست 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025

    9 مئی کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی کے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

    اگست 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

    اگست 25, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ڈی آئی جی ہزارہ کا غیر ملکی خاتون سیاح سے غیر ضروری سوالات کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

    اگست 24, 2025
    شوبز

    کے ٹو ٹیلی ویژن کا خوبصورت شو "پنجاب دے رنگ” ندا عمران اور عماد کے ساتھ

    اگست 22, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت ،نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں سے 23 افراد جاں بحق، 290 گھر مکمل تباہ

    اگست 25, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے سیکڑوں جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کی ملاقات

    اگست 25, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.