Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
    خاص خبریں مئی 10, 2025

    کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    مئی 10, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If someone challenges our sovereignty, we become a leaden wall, Prime Minister's address to the nation
    اہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی ،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں ۔

    قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا  کہ خطے ميں امن اور استحکام کی خاطر جنگ بندی کی تجویز کو تسلیم کیا ،جو بھی ہماری خودداری کو چیلنج کرے ہم سیسہ پلائی دیوار کی مانند بن جاتے ہیں،ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، یمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کے ساتھ وہ کیا جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ  بھارت نے اپنے گھمنڈ میں ہماری سرحدوں کی حرمت کو پامال کیا، شہریوں، مساجد، آبی ذخیروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہم نے دشمن کو اُسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا جسے وہ بہتر سمجھتا ہے، ہم نے واضح کیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی اب وہ میدان جنگ میں ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن نے جو کیا وہ ایک کھلی جارحیت ہے، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیش کش کی ، دشمن نے ہماری پیش کش کا مثبت جواب نہیں دیا، دشمن نے بزدلانہ حملہ کیا تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، دشمن نے میزائلوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، الحمد للہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نےشہری آبادیوں کونشانہ بنایا توپھرہم نےجواب دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے طے کر لیا تھا جو ملاقات میز پر ہونی تھی وہ اب میدان جنگ میں ہوگی، رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے تو فیل ہوگئے، شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی فوج کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کو جواز بنا کر بھارت نے بلاوجہ جنگ مسلط کی، ہم نے دشمن کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا، بہادرجوانوں کا مقابلہ کون کرسکتا ہے، دشمن کوعیاں ہوگیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں اس تاریخی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشار مرزا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ہر جری جوان اور افسر کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں پر جنرل سید عاصم منیر کا اپنی اور پوری قوم کی طرف سے دل کی اتہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا ۔

    چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ہیں، شہید ارتضیٰ عباس ایک خوبصورت پھول تھا جو کھلنے سے پہلے مرجھا گیا، میں ہر شہید کی ماں کے صبر کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم سب ملکر اپنی توانائیاں ملک کیلیے وقف کریں گے اور اتنی محنت کریں گے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل نہ کرلے۔ ہم اتنی ترقی حاصل کریں کہ جیسے ہماری عسکری قوت نے دنیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے‘ ۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ترکیہ، سعودی عرب، چین، یو اے ای، قطر، اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کا جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے محمد بن سلمان، امیر قطر، امیر یو اے ای، چینی صدر کا نام لے کر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بار پھر ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے جنگ بندی کا مثبت جواب دیا اور کامل یقین ہے کہ سندھ طاس معاہدے، دہشت گردی سمیت مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article وزیراعظم کی ہدایت پر آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کے بعد آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025
    خاص خبریں

    ہری پور: لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    جون 5, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    جنوری 2, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بلاگ

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا, تحریر: مدثر حسین

    جون 6, 2025
    بین الاقوامی

    اے اللہ! فلسطینی بھائیوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، خطبہ حج

    جون 5, 2025
    بین الاقوامی

    بلال بن ثاقب کا وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ، ڈیجیٹل معیشت پر اہم ملاقاتیں

    جون 5, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.