نیلم:ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت آزادکشمیر چوہدری مہربان نے کہاہے کہ سیاحت کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ رتی گلی، بابون، اڑنگ کیل، تاؤبٹ میں ہیوی چیئرلفٹس لگائیں گے۔ نیلم میں گلگت اورناراں کاغان کی طرز پر تعمیرات سیاحت کے فروغ میں مثبت کردارادا کرسکتی ہے۔
محکمہ سیاحت ماسٹر پلاننگ کے بعد کام کا باقاعدہ آغازکریگاجبکہ پرائیویٹ تعمیرات کرنیوالے 100سے زائد کمروں پر مشتمل یونٹ تیارکیے جائیں۔چھوٹے چھوٹے ہٹس سے تعمیرات بے ہنگم ہورہی ہے۔ بے ہنگم تعمیرات سے قدرتی حسن مانند پڑرہاہے۔الحمداللہ مستقبل قریب میں نیلم میں سیاحت عروج پر ہوگی حکومت عملی اقدامات ماسٹر پلاننگ کی صورت میں کررہی ہے۔
گزشتہ روز محکمہ سیاحت آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری مہربان سیاحت کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے تین روزہ دورے پر وادی نیلم پہنچے جہاں انہوں نے محکمہ سیاحت کے گیسٹ ہاؤسسز، کیرن، اپرنیلم، شاردہ، کیل اور گریس کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت خواجہ مشتاق گنائی، ٹورازم آفیسر چوہدری لعل حسین ودیگر ہمراہ تھے۔
انہوں نے تاؤبٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیر شہریوں کو دہلیز پر روزگارکی فراہمی کیلئے سیاحت کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں جلد منظوری سے نیلم کے سیاحت وبلند مقامات رتی گلی، بابون، اڑنک کیل اور تاؤبٹ میں چیئرلفٹس لگائیں گے جس سے سیاحت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے پرائیویٹ سیاحت سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں سیاحت کودیکھ کر مختلف یونٹس 50/ 60 اور 100 سے زائد کمروں پر مشتمل بنائے جائیں تاکہ ضرورت پوری ہوسکے۔