اسلام آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود نجی سوسائٹی کے فیز تھری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ 2 گروہوں کے درمیان رشتے کے تنازع پر ہوئی، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ مسلح افراد کے حملے اور جوابی فائرنگ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔