مانسہرہ کے علاقہ لاری اڈہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ کی حدود لاری اڈہ میں عثمان گجر اڈہ پر فائرنگ سے سید شہزاد شاہ گیلانی جاں بحق جبکہ عنصر ہارون شدید زخمی ہو گیا۔
ملزم عادل کو ٹریفک پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ لاری اڈہ پولیس کے حوالہ کر دیا ہے ۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ اطلاع ملتے ہی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ لاری اڈہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔