ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، اغواء ، آوارہ گردی اور سکول کے بچوں کو چھیڑنے والے اور ہری پور میں 302 گروپ کے گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی کی حدود نزد دفتر چوک اسلحہ کی نوک پر نویں کلاس کے طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 364A/511 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے عاقب ولد سلامت سکنہ دربند حال محلہ بابو کو گرفتار کرلیا۔ملزم عاقب ہری پور کے 302 گروپ کا سرغنہ بھی ہے ۔جبکہ ملزمان عامر خان ولد سلامت خان سکنہ دربند حال محلہ بابو ،ندیم ولد محمد آصف سکنہ دربندحال مکھن کالونی اور اسامہ ولد محمد اسلم سکنہ کوہستان حال سکندرپور کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مذید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔