خدمت خلق کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایس سی او کا گلگت میں فری لانس ہب کا قیام، ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے اداروں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔
انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر میں خصوصی افراد کے لیے ہر طرح کے وسائل موجود ہیں، خصوصی افراد کا کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے،یہ باصلاحیت خصوصی افراد دوسروں کے لئے بھی مثال قائم کرتے ہیں ۔
ایس سی او کی جانب سے انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر گلگت میں فری لانس ہب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،فری لانس ہب کے قیام سے آئی ٹی کے شعبے میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچے اور بچیاں مستفید ہو رہے ہیں ۔
ایس سی او کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے مختص فری لانس ہب میں لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے،لیپ ٹاپ فراہمی سہولت سے یہ خصوصی افراد آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کفالت کی راہ پر گامزن ہونگے ،ایس سی او انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر جیسے اداروں کے ذریعے ایسے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ۔