Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»غیر ملکی ایجنسیاں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو سپورٹ کررہی ہیں، دہشت گرد کمانڈرز
    قومی خبریں جنوری 24, 2025

    غیر ملکی ایجنسیاں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو سپورٹ کررہی ہیں، دہشت گرد کمانڈرز

    جنوری 24, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Foreign agencies are supporting Baloch separatist organizations, terrorist commanders
    علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا،بی ایل اے کمانڈرز
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کوئٹہ: مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ،ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشت گرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں

    دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں بھری گئی، کم علمی اور شعور نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچایا ۔

    دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ میری ملاقات ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سے ہوئی اور میں نے انکے سامنے کئی مفید مشورے رکھے لیکن انہوں نے میری سرزنش کردی، کہا گیا کہ ہمیں آپ کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، تب میری آنکھیں کھل گئیں اور نام نہاد آزادی کی پٹی میری آنکھوں سے ہٹ گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی اور ادویات بھی میسر نہیں، بلوچ کمانڈرز یہاں پر لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان سب کے بچے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ بلوچ مسلح تحریک گینگ وار کی شکل اختیار کرچکی ہے جہاں ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے، سینئر اور جونیئر کمانڈرز اندرونی سازشوں کا شکار ہورہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ حربیار مری اور مہران مری دونوں بھائی جن پر کرپشن کی وجہ سے اختلافات ہوتے ہیں اور بی ایل اے سے یو بی اے بنتا ہے، ان دونوں گروپوں کی لڑائی ہوجاتی ہے جس میں آپس میں ہی ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے، مرنے والا ایک عام بلوچ ہوتا ہے مگر دونوں بھائیوں کو نقصان تک نہیں پہنچتا۔

    اس موقع پربلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے ۔

    دہشتگرد کمانڈر عبدالرشید نے کہا کہ 2009 میں میری ملاقات بی ایل ایف کے کمانڈر عابد عمران سے ہوئی، عابد عمران نے میری ذہن سازی کی اس کی باتوں میں آکر دہشتگرد بن گیا، مجھے بہت خوشی ہے کہ واپس آچکا ہوں ۔

    ایک اور دہشتگرد کمانڈر جنگیز خان نے کہا کہ میری عمر اٹھارہ سال اور تعلیم میٹرک ہے، غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مزدوری کرتا تھا،مالی حالات خراب تھے، ہمارے علاقے کے بی ایل اے کمانڈر نے رابطہ کیا اور ذہن سازی کی، بی ایل اے کمانڈر نے پیسے کا لالچ دیا،ہم 3 دوست تنظیم میں جانے کیلئے تیار ہوگئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں 4 قوانین منظور،4 موخر، تحریک انصاف کا احتجاج
    Next Article پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی

    اگست 2, 2026

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

    اگست 1, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026
    افغانستان

    جنرل سمیع سادات کا طالبان حکومت کے خلاف بڑے آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

    اگست 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    خاص خبریں

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.