ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارشِ کے موسم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی جانب سے چند ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر آپ بحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔
👈1۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران آپکی گاڑی مکینیکلی (ٹائر، انجن،لائیٹس وغیرہ) فٹ ہو۔
👈2۔موسم کی صورت حال دیکھتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھیں۔زیادہ موسم کی خرابی کی صورت میں سفر سے گریز کریں۔
👈3۔لینڈ سلائیڈنگ ایریاز میں دوران سفر احتیاط کریں سلائیڈنگ ایریاز میں گاڑی ہرگز کھڑی نہ کریں۔
👈4۔ دوران بارش/ برف باری تیز رفتاری سے گریز کریں اور حد رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
👈5۔سیاح حضرات موسم کی شدت دیکھتے ہوئے اضافی کھانے پینے کی اشیاہ اور گرم کپڑے ہمراہ رکھیں۔
👈6۔ پہاڑی علاقوں میں اوور ٹیکنگ اور جا بجا گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں۔
👈7۔گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کے دوران شیشوں کو تھوڑا نیچے رکھیں تاکہ تازہ ہوا آتی رہے اور سانس لینے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
8👈 گلیات سفر کے دوران گاڑی میں چین لازمی رکھیں ۔
مختلف کی پوائنٹس پر ریسکیو 1122کے اہلکار آپکی مدد کے لیے کھڑے رئے گے آپ ان سے تعاون کریں۔
کسی بھی مدد و رہنمائی کے لیے ریسکیو1122 کی فری ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں۔