حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پربھی سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کی تصدیق کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ تینوں مقامات پرموجود سونے کی قیمت کئی سوارب روپے ہوسکتی ہے۔ حکام مزید مقامات سے سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کوبریفنگ دیں گے۔اٹک کی طرز پردیگر مقامات سے سونے نکالنے کے لئے بھی بین الاقوامی نیلامی ہوگی۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے اٹک کےمقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مرادنےاٹک میں سونےکےذخائرکی موجودگی کا دعوی کیا تھا لیکن اب وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی نےذخائر کی تصدیق کردی ہے ۔
شیر گورچانی کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سونے کے ذخائر سے متعلق کل بریفنگ دی جائیگی، سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پر حالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی ہے ، جیولوجیکل سروے کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی ہے۔