پاکستان نے اسیپس ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کے ادارے سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔
پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو کےمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔