جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی اور قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا،میزبان ٹیم نے 58 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی نقصان کے 8ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے دوسري اننگز میں 478 رنز بنائے اور جنوبی افريقہ کی پہلی اننگز کے سکور 615 کو ختم کرکے صرف 57 رنز کا اضافہ کیا ۔
چوتھے روز خرم شہزاد 18، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے، محمد رضوان 41، سلمان آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس طرح پوری ٹیم 478 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئی ۔
شاندار 259 رنز بنانے پر ریان ایکلٹن میچ جبکہ 10 وکٹیں اور 80 رنز بنانے پر مارکو جانسن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔