Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کشمیر،مری،چترال اور ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

    نومبر 3, 2025
    شوبز

    میوزیک جنکشن ( E.page with Tahmina) نامور گلوکار سجاد علی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    نومبر 3, 2025
    بین الاقوامی

    افغانستان میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس، 20 سے زائد افراد جاں بحق ، 320 سے زائد زخمی

    نومبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»حکومت سے مذاکرات میں تحریک انصاف نے دو مطالبات سامنے رکھ دئیے
    فیچرڈ جنوری 2, 2025

    حکومت سے مذاکرات میں تحریک انصاف نے دو مطالبات سامنے رکھ دئیے

    جنوری 2, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In the negotiations with the government, Tehreek-e-Insaf put forward two demands
    پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اگلے اجلاس میں پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ باقاعدہ تحریری شکل میں پیش کرے گی ۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا اور عمران خان سمیت پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہیں ہونا چاہیے، حقائق کو پوری طرح سامنے لانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔

    پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کرنے کے لیے انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی عمران خان صاحب سے ملاقات مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، عمران خان نے مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اجازت دی ہے، اپوزیشن کے مطابق مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کے لیے ان کی ہدایات بہت ضروری ہیں ۔

    حکومتی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے تحت ہمیں توقع تھی کہ آج پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی تاکہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جا سکے ۔

    اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی کمیٹی عمران خان سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ لے کر آئے تاکہ دونوں کمیٹیاں معاملات کو خوش آسلوبی سے ٓآگے بڑھا سکیں۔

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم توقع کررہے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر نکات لے کر آئیں گے جن کی روشنی میں بات کی جاسکے ۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لیے بانی سے رہنمائی لیتے رہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات اور سہولت لینے پر کوئی اعتراض نہیں، تحریک انصاف نے ایک ہفتے کا مزید وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کا تیسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا، اپوزیشن کے مطالبات اگر تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل
    Next Article مذاکرات کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کشمیر،مری،چترال اور ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

    نومبر 3, 2025

    افغانستان میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس، 20 سے زائد افراد جاں بحق ، 320 سے زائد زخمی

    نومبر 3, 2025

    خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزرا، مشیروں اور معاون خصوصی کو قلمدان تفویض

    نومبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    کشمیر،مری،چترال اور ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

    نومبر 3, 2025
    شوبز

    میوزیک جنکشن ( E.page with Tahmina) نامور گلوکار سجاد علی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    نومبر 3, 2025
    بین الاقوامی

    افغانستان میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس، 20 سے زائد افراد جاں بحق ، 320 سے زائد زخمی

    نومبر 3, 2025
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزرا، مشیروں اور معاون خصوصی کو قلمدان تفویض

    نومبر 2, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 27, 2025

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    پوٹھوہار

    مری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف صحافی ظفر سعید ستی کو قتل کردیا،…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    شوبز

    ماضی کیطرح آج بھی پشاور شادوآباد ھے دیکھئے پشاور جنکشن زکی الرحمان کے ساتھ صرف ( کےٹو ) پر۔

    اکتوبر 30, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کشمیر،مری،چترال اور ہزارہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی

    نومبر 3, 2025
    شوبز

    میوزیک جنکشن ( E.page with Tahmina) نامور گلوکار سجاد علی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    نومبر 3, 2025
    بین الاقوامی

    افغانستان میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس، 20 سے زائد افراد جاں بحق ، 320 سے زائد زخمی

    نومبر 3, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.