او جی ڈی سی ایل نے چکوال میں بھاری تیل کے کنویں کو کامیابی سے بحال کر کے توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ اقدام گوجر خان ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ضلع چکوال میں واقع راجیان آئل فیلڈ میں کیا گیا، جو او جی ڈی سی ایل کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اس سے پہلے، اس فیلڈ کے چار کنوئوں سے روزانہ 1,500 بیرل تیل حاصل ہو رہا تھا، موجودہ حکمت عملی کے بعد، مجموعی پیداوار بڑھ کر 2,500 بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔
یہ کنواں 2020 میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، کنویں کواو جی ڈی سی ایل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، الیکٹریکل سبمرسبل پمپ (ای ایس پی) کی تنصیب کے ذریعے کامیابی سے بحال کیا۔ ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈسے خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع ہے۔