کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کی کمی کردی جس کے بعد مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہنگائی نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں ۔
کمی کے بعد پالیسی ریٹ 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا ہے اس کا اطلاق 17 دسمبر 2024ء سے ہوگا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی پائیدار بنیاد پر معاشی نمو کو تقویت دے رہی ہے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، زری پالیسی کمیٹی نے 2025میں جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہرکی ہے ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی ہوئی ۔