Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ضلع کرم میں فریقین نے غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق کرلیا
    خاص خبریں دسمبر 6, 2024

    ضلع کرم میں فریقین نے غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق کرلیا

    دسمبر 6, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    In Kurram district, the parties agreed to cease fire for an indefinite period
    گرینڈ جرگہ کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے،بیرسٹر سیف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کرم: کمشنرکوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیےگرینڈ جرگہ ہوا، فریقین کے 100 سے زیادہ  عمائدین  نےگرینڈ  جرگے میں  شرکت کی ۔

    کمشنر کوہاٹ کے مطابق دونوں قبائل کے عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کیا ہے۔

    گرینڈ جرگہ کے ارکان نے  فریقین سے انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کیں اورکئی گھنٹوں کی طویل مشاورت کے بعد اس بات پر متفق ہوگئے کہ ضلع کرم میں جنگ بندی غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگی ۔

    فریقین نے عہد کیا کہ جنگ یا جھگڑے سے کسی مسئلے کاحل ممکن نہیں اور عشروں پر محیط اس مسئلے کے مستقل اورپائیدار حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص اور اعتماد کی ضرورت ہوگی۔

    فریقین نے یہ بھی عہد کیا کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور علاقے کے امن کی خاطر ضلع کرم میں مکمل اورپائیدار امن کے قیام تک بیٹھے رہیں گے اوریہاں سے امن کا پیغام لے کر اپنے علاقوں کو جائیں گے۔

     کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہےکہ فریقین نے  پائیدار  امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنےکا عزم کیاہے،اب علاقے میں  ہر صورت  حکومتی عملداری یقینی بنائی جائےگی۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے تصدیق کی ہے کہ کرم کے دونوں فریق کے درمیان  غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے،گرینڈ جرگہ کے دونوں فریق کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی ۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گرینڈ جرگہ کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، گرینڈ جرگہ کے ارکان نے دونوں فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو سراہا، وزیراعلی کی مخلصانہ کوششوں سے علاقے میں امن بحال ہوا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈپٹی کمشنر گلگت نے ریونیو ریکارڈ میں ہونے والے 441 غیر قانونی اراضی انتقالات منسوخ کر دیئے
    Next Article جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026
    افغانستان

    جنرل سمیع سادات کا طالبان حکومت کے خلاف بڑے آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

    اگست 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    خاص خبریں

    دیر بالا میں ہیضے کی وباء، 3 ہزار سے زائد افراد متاثر، محکمہ صحت کی ہنگامی کارروائیاں شروع

    اگست 1, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 20 زخمی

    اگست 2, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026
    اسلام آباد

    وارچہ راک سالٹ کان تنازع، 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور ہزاروں ملازمتیں خطرے میں

    اگست 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.