ہریپور: ٹی ایم اے ہریپور کے ملازمین تین ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر دفاتر کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہمارا گزارہ اسی تنخواہ پر ہے دکانداروں نے اب تو ہمیں ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے اور گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔
دوسری جانب ٹی ایم اے کی جانب سے بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کے باعث، ایک عرصہ سے بند سٹریٹ لائٹ کے بعد ایک نئی مشکل کا سامنا اب ٹیوب ویلز کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں اور شہری علاقوں کی آبادی پانی کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو گئی، ٹی ایم اے کے درجہ چہارم ملازمین سے افسران تک کی تنخوہیں بھی نہ مل سکیں، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے، ہری پور کے شہریوں نے TMA ہری پور کو صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کو ہری پور کی عوام کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے ہری پور سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان سے فوری طور پر TMA ہری پور کو فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔