جہلم سول لائن روڈ پر دوکان پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر امجد نامی شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔
سیکورٹی گارڈ کی خودکشی کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں متوفی کو کرسی پر بیٹھ کر سر پر خود کو فائر مارتے دیکھا جاسکتا پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے تحقیقات جاری ہےخودکشی کرنے والاامجد صابر۔ جہلم کا رہائشی ہے اور مارکیٹ میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا۔