بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر رشوت اور دھوکا دہی کے کیس میں امریکا کی عدالت میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں 26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جس کے بعد گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں اور وارنٹ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔