اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق وزیراعظم کے اختیارات کےخلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کی، ٓئینی بنچ نے درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار تھے۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے جس کے باعث آئینی بنچ نے عدم پیروی پر درخواست خارج کی ۔
آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا اور رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست گزار محمود اختر نقوی نے پٹیشن دائر کر رکھی تھی لیکن وہ ابتدائی سماعت میں ہی آئینی بنچ کے سامنے پیش نہ ہوئے۔