سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوئی، وہ سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں ایک روزہ قیام کریں گے جس کے بعد وہ لندن کا سفر جاری رکھیں گے۔
29 اکتوبر کو نواز شریف کی لندن سے امریکا روانگی متوقع ہے، جہاں وہ لندن واپسی سے قبل چار روز قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم لندن میں کچھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ مزید برآں، توقع ہے کہ وہ وہاں رہتے ہوئے میڈیکل چیک اپ بھی کرائے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جانے کا امکان ہے۔