آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا،تمام مہمان پہنچ گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اجلاس کی تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
آج صبح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان اور مندوبین جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے، جدھر وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا پرجوش طریقے سے استقبال کریں گے پھر گروپ فوٹو کا سیشن بھی ہو گا،شہباز شریف جس کے بعد اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ طور پر آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تنظیم کے رکن ملکوں کے نمائندےمعیشت، تجارت، ماحولیات اورسماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں بھی جاری تعاون پر خطاب کریں گے،اس کے ساتھ ہی تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ رکن ممالک باہمی تعاون کووسعت دینے کے لیے بھی اہم فیصلے کو سرانجام دے گئے۔
وزیراعظم کانفرنس کے شرکا کو ظہرانہ دیں گے اور اختتامی سیشن کے بعد سے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈاراورایس سی اوکےسیکریٹری جنرل میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
اس سے پہلے ایس اوسی سمٹ کے لیے آنے والے مہمانوں کا اسلام آباد میں نہایت ہی پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا،جب بھارتی وزیرخاجہ سبرامنیم جے شنکر نور خان ایئربیس پہنچے تو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب ایشیائی امور نے ان کا استقبال کیا، روایتی لباس پہنے معصوم بچوں نے معزز مہمان کو گُلدستے دئیے۔
اس کے ساتھ ہی روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم کا بھی شاندار قسم کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ قازقستان کےوزیراعظم کابھی وفاقی وزیر علیم خان،کرغزستان کے وزیراعظم کا وزیرپٹرولیم مصدق ملک کی جانب سے پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا۔
بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے خوش آمدیدکہا، تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کا وزیرتجارت جام کمال اور اس کے ساتھ ہی ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریدوف کا استقبال وفاقی وزیر خالد مقبول کی جانب سے کیا گیا۔