وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے دورہ پونچھ کیا۔ دورہ کے دوران کھائی گلہ سے علی سوجل کہوکوٹ کے مقام پر استقبالیہ تقریب میں بی ایچ یو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ یو کے لئے سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا،حکومت کا فرض ہے کہ عوام کی فلاح کے لئے کام کرے، 48 گھنٹے میں ٹی بی ایچ یو مکمل طور پر فعال بنائیں گے،ڈاکٹر کی آسامی کو تخلیق کر کے عوام کو فوری بنیادی صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے ہمہ تن کوشاں ہوں علاقہ کی پسماندگی دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے،یہ کام منتخب نمائندوں کے کرنے کے تھے ، سولہ ماہ کا حساب دینے کو تیار ہوں، گلی گلی کوچہ کوچہ سیاسی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے کام کررہا ہوں، عوام ہر پیسے کاحساب لے کیونکہ سیاسی نمائندوں کا احتساب ووٹر کرتے ہیں۔