روزی نامی بلی جو دنیا کی معمر ترین بلی تھی، 33 سال کی عمر میں چل بسی۔
33 سالہ روزی کی موت برطانیہ میں اپنی مالکہ لیلا برسیٹ کے گھر میں ہوئی۔
روزی نامی بلی 1991 میں پیدا ہوئی تھی اور اس نے دنیا کی سب سے پرانی بلی کا غیر سرکاری اعزاز اپنے نام کیا تھا کیونکہ اس کی بیٹی فلوسی 28 سال کی ہے۔
جون کے مہینے میں روزی 33 سال کی ہوئی تھی، روزی کو لیلا برسیٹ نے اس وقت گود لیا تھا جب وہ ایک بلی کا بچہ تھی۔
لیلا برسیٹ کا کہنا ہے کہ اس کو روزی کی بہت یاد آتی ہے، روزی ٹھیک نہیں تھی اور ایک دن وہ گھر کے دالان میں چلی گئی، لیٹ گئی اور چل بسی۔