وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کے سب سے بڑےاور سب سے پہلے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا۔
مریم نواز (وزیراعلیٰ پنجاب ) نے ڈیرہ غازی خان میں ملک کےپہلے اور سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ میں دودھ کے پیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں سے صحت اور تعلیم کے متعلق بھی بات چیت کی ـ
میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے کام جاری ہے، بنیادی ضرورتوں جیسے آٹا، روٹی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور پنجاب میں نوازشریف کے ویژن سے مہنگائی میں کمی لائےہیں ـمزید انھوں نےکہا کہ نوازشریف کےدورمیں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں تھی، 7 سال کے بعد ایک بار پھرمہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی۔
مزید مریم نواز کا یہ کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےبچےغذائی قلت کاشکارہیں، اسی لیےجنوبی پنجاب سےاسکول میل پروگرام شروع کررہےہیں، پروگرام کے تحت نرسری سے پانچوں تک بچوں کوساری ضروری نیوٹریشن دی جائیں گی، پانچویں جماعت تک بچوں کوروزانہ کی بنیادپردودھ فراہم کیا جائے گا، اسکولوں کے بچوں کیلئے ننیوٹریشن پروگرام لانے کا فیصلہ کیاتھا، چاہتی ہوں بچوں کو بہترتعلیم، ماحول اور اچھا مستقبل ملے۔