کولکتہ : بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے ایک ایسے قانون کو منظور کرلیا، جس میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید یا پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ، کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل پر جاری مظاہروں کے درمیان ایک اہم قدم اٹھایا گیا،جس میں جنسی زیادتی کی سزا کو 10سال سے بڑھا کر عمر قید یا پھانسی کر دی گئی ہے ـ مغربی بنگال کی اسمبلی نے یہ قانون مظاہرین کے ملزم کو پھانسی دینے کے مطالبے کی روشنی میں متعارف کرایا ہے اس قانون کی صدر سے منظوری ملنا ابھی باقی ہے۔البتہ صدر کی جانب سے منظوری نہ ملنے پر بھی ریاست اسے قانون بنانے کا اختیار رکھتی ہے۔
مغربی بنگال کا یہ نیا قانون فی الوقت علامتی ہے کیونکہ بھارت کا ضابطہ فوجداری پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔