عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں ایک ہزارروپے کے اضافے کی وجہ سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2لاکھ 62ہزار 500 روپے تک کا ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے2لاکھ 25 ہزار51روپے تک ہوگئی ہے۔دوسری طرف مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی مارکیٹ میں13 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2503 ڈالر کا ہوگیا ہے۔