رات گئے شہر اقتدار میں اسلام آباد پولیس ایکشن میں آ گئی۔ بحریہ ٹاؤن میں موجود فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں گرفتار کر لیے گئے۔
آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی ہدایت پر تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ کمال خان اور اے ایس آئی عاکف خان کا بھاری نفری کے ہمراہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف تھانہ لوہی بھیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی ایکشن سرانجام دیا گیا۔
فحاشی وعریانی ٫ڈرگ پارٹی کے آرگنائزر ٫سپا سینٹر مافیاز ٫شیشیہ کیفے مافیاز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 300 سے زائد لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر کہ تھانہ لوہی بھیر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ لوہی بھیر کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی سے کھلبلی مچ گئی اور جراہم پیشہ عناصر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دوسری جانب سول سوسائٹی کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر کی کارروائی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔