وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں طالبات اور اساتذہ کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کے مخصوص روٹس کا اعلان کردیا ہے۔جس کا باقاعدہ آغاز 7 اگست کو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، یہ پروگرام دارالحکومت کے اندر سفر کرنے والی طالبات اور اساتذہ کے لیے مفت نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے لیے حاصل کی گئی 20 بسیں ایک مخصوص گلابی ڈیزائن کی حامل ہیں اور یہ شہر کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں چلیں گی۔
اس اقدام سے وفاقی دارالحکومت میں خواتین طالبات اور اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں آنے اور جانے والی ایک نئی مفت بس سروس سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔
MOFEPT اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان اس مشترکہ منصوبے کا مقصد خواتین کو تعلیمی سہولیات تک رسائی میں درپیش نقل و حمل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خواتین کے لیےمخصوص پنک بسیں چلائی جائے گی۔