آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ متعدد مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہونے لگی ہے۔
لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی مختلف سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں، جس سے آمد و رفت میں دقت پیش آ رہی ہے۔دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے،جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔