جاپان : سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیو شو سے ٹکرا گیاـ
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید سمندری طوفان کی وجہ سے کیوشومیں پروازیں اورٹرینیں جمعےتک معطل کردی گئیں۔مزید یہ بتایا جارہا ہے کہ شدید سمندری طوفان کے باعث جزیرہ کیوشومیں طوفان سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں اور بہت سے گھروں کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں ـ جب طوفان کیو شو سےٹکرایا اس وقت ہواؤں کی رفتار252کلومیٹرفی گھنٹہ تھی جس کی وجہ سے بہت سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ـکیوشومیں2لاکھ54ہزارسےزائدصارفین بجلی سےمحروم ہوگئے ہیں ـ