ملک بھر میں آج نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے، نوحہ خوانی اور ماتم برپا کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہیں اور مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کراچی میں امام حسینؑ کے چہلم کا مرکزی جلوس دن 12بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا،جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ کھارادر پر ختم ہوگا۔
لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
راولپنڈی میں شہداء چہلم کا مرکزی جلوس امام باگارہ عاشق حسین اور کرنل مقبول سے دن ساڑھے 11بجے کمیٹی چوک سے برآمد ہوگا۔ ماتمی جلوس پرانا قلعہ اور جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔چہلم کے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے 215 افسران جلوس سیکورٹی کی نگرانی پر مامور کئے گئے ہیں۔