راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچی انتقال کر گئی۔
بچی کی والدہ کے مطابق بچی 2 روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں ہی پیدا ہوئی تھی، نومولود بچی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں سے گر کر انتقال کر گئی۔
والدہ کا مزید کہنا تھا کہ کہنا ہے کہ بچی کی موت پر ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے تاہم اسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔