وادی نیلم میں سروالی چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں نوسال بعد مل گئی. اگست 2015میں تین کوہ پیما سروالی چوٹی سرکرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔ حادثہ کے نوسال بعد تینوں کوہ پیماؤں کی لاشیں گلیشئر سے ملی ہیں۔ تین کوہ پیماوں کی شناخت عمران جنیدی،عثمان خالد اورخرم راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔ الطاف احمدٹیم گائیڈ کے مطابق 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے 4 رکنی ٹیم نےسروالی چوٹی پرسرچ آپریشن کیا۔ کوہ پیماؤں کے ورثاء نے لاشوں کی شناخت کر لی ہے ۔ لوکل کوہ پیماوں نے حکومت سے لاشوں کی منتقلی کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ڈی سی نیلم ندیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی ڈیڈ باڈیز یا باقیات ملنے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں ملنے والی جگہوں سے گزرنے کے ابھی تک کوئی واضع ثبوت حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی تصدیق کے بغیر سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتے۔