آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ شہدائے پولیس عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP )نے شہدائے ہری پور پولیس کی فیملیز کی ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر شاہ جہان خان ،ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او ہری پور نے شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او ہری پور نے شہداء کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختوںخوا پولیس کی داستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے بھری ہے۔آئی جی سے لے کر کنسٹیبل تک امن و امان کو قائم رکھنے لیے شہداء نے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ۔مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے دفتر آسکتے ہیں ۔میرے اور دیگر افسران کے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔