گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کو کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر چھ غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ریڈیوپاکستان کے مطابق پاکستان آرمی نے کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے امریکہ، چلی، مقدونیہ اور نیپال کے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔ ان کوہ پیماؤں نے مدد کے لیے پاکستان کی فوج سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انہیں کامیابی سے بچا لیا گیا۔ کوہ پیماؤں نے بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اتوار کو کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران سات ہزار پانچ سو میٹر کی بلندی پر دو جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔ 24 جولائی کو بھی پاکستان آرمی نے ہالینڈ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا تھا۔