پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ عمان کے شہر مسقط میں ایک مسجد میں حملے میں ہلاک ہونے والے چار پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس بھیج دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایت پر مسقط میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کے جسد خاکی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔