Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی کوچ حادثے کا شکار، 9 مسافر جاں بحق، 15 شدید زخمی

    جنوری 17, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کے شہریوں کیلئے’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا

    جنوری 16, 2026
    کھیل

    گلگت بلتستان کے ہنزہ میں قراقرم ونٹر گیمز کا کامیاب انعقاد، صوبے بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت

    جنوری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»اتوار بازار اسلام آباد میں آتشزدگی، کیا آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی؟
    پوٹھوہار جولائی 10, 2024

    اتوار بازار اسلام آباد میں آتشزدگی، کیا آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی؟

    جولائی 10, 2024Updated:جولائی 10, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    (اسلام آباد, تحسین اللہ تاثیر):  سیکٹر ایچ نائن کے پشاور موڑ میں واقع ہفتہ وار بازار میں آج بدھ کو 11 بج کر 7 منٹ پر آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے 700 سے زائد سٹالز جھل گئے۔ ابتدائی طور پر آگ کپڑوں کے سکیشن میں لگی، جس کے بعد کراکری اور جوتوں کے سیکشن تک پھیل گئی۔ واقعے میں کروڑوں روپے  مالیت کا سامان جھل کر خاکستر ہوگیا۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    (اسلام آباد, تحسین اللہ تاثیر):  سیکٹر ایچ نائن کے پشاور موڑ میں واقع ہفتہ وار بازار میں آج بدھ کو 11 بج کر 7 منٹ پر آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے 700 سے زائد سٹالز جھل گئے۔ ابتدائی طور پر آگ کپڑوں کے سکیشن میں لگی، جس کے بعد کراکری اور جوتوں کے سیکشن تک پھیل گئی۔ واقعے میں کروڑوں روپے  مالیت کا سامان جھل کر خاکستر ہوگیا۔

    تاحال  آگ لگنے کے وجوہات معلوم نہیں  ہوسکی لیکن کے ٹو ٹائمز سے بات کرتے ہوئے متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں لگ رہا کہ واقعہ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چوتھا واقعہ ہے جو  ہر دفعہ بدھ کے دن پیش آتا ہے اور اس دن بازار بند ہوتا ہے۔ عام طور پر اتوار، منگل اور جمعے کو یہاں پر دکانیں کھلی ہوتے ہیں۔

    ایک بندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرکے ٹو ٹائمز کو  بتایا کہ کچھ حکومتی لوگ اس واقعے میں ملوث ہے، وہ کچھ اس طرح کے کیمیکلز  کا استعمال کرتے ہیں جس سے آگ بہت کم وقت میں پھیل جاتی ہے اور یہ اُس دن ہوتا ہے جس دن بازار بند ہوتا ہے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ یہاں پر زیادہ  ترغریب لوگوں کا کاروبار ہے اور ان کے سٹالوں میں موجود مال ادھار کا ہوتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت آگ لگی تو اس وقت ایک فائیر بریگیڈ گاڑی بھی موجود تھی  لیکن اس میں پانی نہیں تھا،بازار کی سیکیورٹی کیلئے 3 سے 4 چوکیدار بھی موجود ہوتے ہیں لیکن پھر بھی آگ پر وقت پہ قابو نہیں پایا گیا۔

    جس وقت فائیربریگیڈ پہنچ گئے تو آگ نے کافی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا اور ابتدائی طور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں ناکام ہوگئیں، جس کے بعد راولپنڈی ریسکیو 1122 سے بھی مدد لی گئی، پاک نیوی، ائیر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔ اس موقع پر سٹال ہولڈرز بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے۔

    آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر موجود فائیر بریگیڈ نے فوری کام کا آغاز کر دیا تھا، بارش کی وجہ سے ہماری ٹیم پہلے سے ہی فیلڈ میں موجود تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 31 فائیر بریگیڈ گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا، آتشزدگی سے جس جس کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے ڈی سی اور پولیس حکام کی مشترکہ کمیٹی بنائیں گے، سات دن کے اندر کمیٹی آگ لگنے کی وجوہات کی رپورٹ پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ اس بازار میں 3 دفعہ پہلے بھی آگ لگ لگی تھی جس میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ لیکن اس کی نہ انکوائری ہوئی، نہ وجوہات معلوم ہوسکے اور نہ کسی کا نقصان کا ازالہ دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگھریلو جھگڑا میں بیوی کا توے سے میاں پر حملہ،میاں جاں بحق
    Next Article کھیوڑہ کے  پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو رقم لوٹ کر فرار
    Ume Roman

    Related Posts

    گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی کوچ حادثے کا شکار، 9 مسافر جاں بحق، 15 شدید زخمی

    جنوری 17, 2026

    اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کے شہریوں کیلئے’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا

    جنوری 16, 2026

    ایبٹ آباد میں 15 دن میں 900 سے زائد بچے نمونیا کا شکار، تین ہلاکتیں

    جنوری 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی کوچ حادثے کا شکار، 9 مسافر جاں بحق، 15 شدید زخمی

    جنوری 17, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کے شہریوں کیلئے’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا

    جنوری 16, 2026
    کھیل

    گلگت بلتستان کے ہنزہ میں قراقرم ونٹر گیمز کا کامیاب انعقاد، صوبے بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت

    جنوری 16, 2026
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں 15 دن میں 900 سے زائد بچے نمونیا کا شکار، تین ہلاکتیں

    جنوری 16, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 8, 2026

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    خاص خبریں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن…

    پوٹھوہار

    راولپنڈی:کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    جنوری 13, 2026
    پوٹھوہار

    اٹک پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار

    جنوری 12, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی کوچ حادثے کا شکار، 9 مسافر جاں بحق، 15 شدید زخمی

    جنوری 17, 2026
    خاص خبریں

    اسلام آباد، گلگت اور کشمیر کے شہریوں کیلئے’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا

    جنوری 16, 2026
    کھیل

    گلگت بلتستان کے ہنزہ میں قراقرم ونٹر گیمز کا کامیاب انعقاد، صوبے بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت

    جنوری 16, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.