پولیس ذرائع کے مطابق، سیکرٹریٹ تھانے کی حدود میں کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں، تین کار چور مارے گئے جبکہ ایک خاتون ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ چار کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہا تھا کہ پولیس نے کار چوروں کے بارے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور موقع پر ہی مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والی خاتون ساتھی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کار سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد کر لی گئی۔