(ہری پور, سعید اکرم): ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں مسلح ڈاکو گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
ڈاکووں، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، نے کار جیکنگ کے دوران گاڑی کے مالک کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ عوام نے مقتول ڈرائیور کی لاش تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔ مقتول کے لواحقین نے فوری انصاف اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ڈاکووں کی گرفتاری تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہری پور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پورے علاقے میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملزمان کو پکڑنے اور انصاف کی فراہمی جلد یقینی بنائیں گئے۔