جہلم (راجہ جہانزیب) جہلم کا اہم محکمہ سول ڈیفنس زبوں حالی کا شکار۔ یہ وہ محکمہ ہے جو جنگ اور امن میں کلیدی کردار ادا کرتا ھے ۔ جہلم پہلے بھی سلنڈر دہماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کو نہیں بھولا ۔ اب چک جمال میں غیر قانونی پٹرول کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قیمتی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیا۔
سول ڈیفنس آفیسر غلام مصطفیٰ جس کے پاس عارضی چارج ہے مہینے میں ایک دو دفعہ چند گھنٹوں کے لیے جہلم آتا ہے جس کی کام کی بجائے دیگر سرگرمیوں میں مصروفیت کی اطلاعات ہیں ۔ اسی سول ڈیفنس آفیسر کی تعیناتی کے دوران سلنڈر دہماکہ ھوا اور اس طاقتور افسر کا کوئی بال تک نہیں بیکا کر سکا ۔ جہلم میں مستقل قابل سول ڈیفنس آفیسر کی اشد ضرورت ہے کئی سالوں سے یہ اہم تعیناتی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چلائی جا رہی ہےجبکہ مبینہ طور پر اس سول ڈیفنس آفیسر کی کرپشن کی داستانیں بھی زبان زد عام ہیں۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن ‘ ڈائریکٹر سول ڈیفنس ‘ ڈپٹی کمشنر جہلم ‘ ایجنسیز کی سول ڈیفنس آفیسر کے معاملات کی چھان بین اور اصلاح احوال کی اشد ضرورت ہے۔ کان کنی کے دوران بلاسٹنگ و حفاظتی اقدامات کے ایس او پیز کو بھی فالو نہیں کیا جاتا ۔ اور مبینہ بھتہ لے کر سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے۔