گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نےکہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پوری دنیا خصوصاً گلگت بلتستان میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر گلیشیئرز گلگت بلتستان میں واقع ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے باعث یہ گلیشیئر پگھل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے برفانی جھیلوں سے پانی نکل رہا ہے جس سے مقامی آبادیوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے۔
سی ایم جی بی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہم سب کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں جنگلات کے تحفظ اور درخت لگانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت قدرتی ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے آگاہی مہم سمیت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’لوگ بھی ماحولیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔‘‘